ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / متھن چکرورتی نے راجیہ سبھا سے دیا استعفی، ترنمول کانگریس نے خراب صحت کو بتائی وجہ

متھن چکرورتی نے راجیہ سبھا سے دیا استعفی، ترنمول کانگریس نے خراب صحت کو بتائی وجہ

Mon, 26 Dec 2016 22:00:17  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 26دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترنمول کانگریس سے ممبر پارلیمنٹ متھن چکرورتی نے راجیہ سبھا سے استعفی دے دیا ہے۔ترنمول کے لیڈر ڈیرن او برائن نے کہا کہ استعفی کے باوجود متھن چکرورتی سے تعلقات بنے رہیں گے،ہم ان کی اچھی صحت کی خواہش کرتے ہیں۔ترنمول کانگریس کے مطابق متھن نے صحت کی وجوہات کی وجہ سے استعفی دیا ہے۔ویسے راجیہ سبھا میں کئی بار خط دے کر چھٹی کا مطالبہ کر چکے تھے۔واضح رہے کہ شاردا گھوٹالے میں نام آنے کے بعد انہوں نے استعفی کی پیشکش کی تھی،ان کی جگہ کسے ایم پی بنایا جائے گا ابھی تک یہ طے نہیں ہے۔

 


Share: